آب پاشی کے لئے 100 منصوبوں پر کام شروع: مودی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2018

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کسانوں کے ہر کھیت کو پانی ملے اور فصلوں کا بھرپور پیداوار ہو اس کے لئے ’پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا‘(وزیر اعظم زرعی آبپاشی اسکیم) کے تحت ملک میں تقریبا 100 آبپاشی کے پروجیکٹ چلائے جا رہےہیں۔

مسٹر مودی نے کسانوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ فصل میں کسی قسم کا خطرہ نہ ہو، اس کے لیے فصل انشورنس کی اسکیم ہے، کٹائی کے بعد صحیح قیمت ملے اس کے لئے انعام شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے لیے حکومت بجٹ میں مقررہ رقم مختص کرتی ہے، گزشتہ حکومت نے زراعت کے لئے 1،21،000 کروڑ روپے کی رقم الاٹ کی تھی اور ان کی حکومت نے اسے 2،12،000 کروڑ روپے کیا، یعنی تقریبا دوگنا ، یہ کسان کے بہبود کیلئے ہمارے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسان کےلاگت کم کیسے ہو، پیداوار کی مناسب قیمت ملے، فصل کی بربادی رکے، اس کے لیے حکومت نے فیصلہ لیا کہ نوٹیفائڈ فصلوں کے لئے کم از کم قیمت لاگت کا ڈیڑھ گنا دیا جائے گا۔ملک کے کسانوں پر بھروسہ تھا، انہیں ضروری سہولیات، ماحول دیا جائے تو کسان محنت، اور نتائج لانے کو تیار ہے، اور حکومت نے کسانوں کو ساتھ لے کر اس سمت میں کام کیا۔