اب سال میں دو بار ہوں گے نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-June-2018

نیشنل الیجبلیٹی کم انٹینس ٹیسٹ (نیٹ) اور جوائنٹ انٹرینس اگزام(جے ای ای) سال میں دو بار کرائے جا سکتے ہیں۔ خبر کے مطابق حکومت نے نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات پھر سے طرز عمل دینے کا پلان کر رہی ہے۔ خبروں کے مطابق ، طالبہ کو ایک موقعہ دینے کے لئے امتحان سال میں دوسری بار کرایا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) یہ امتحان کنڈکٹ کرائے گی۔ جو ابھی تک سی بی ایس ای کراتا تھا۔

غور طلب ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کے ریاستی وزیر اپیند کوشواہا نے گزشتہ سال لوک سبھا میں کہا تھا کہ نیٹ اور جے ای ای امتحان سال میں دو مرتبہ ہونے چاہئے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ امتحان سال میں کم سے کم دو بار کرانے سے طالبہ کو بہتر پرفارم کرنے کا موقعہ ملے گا۔