احتیاطاً بند دہلی میٹرو کے تمام پانچ اسٹیشن کھل گئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-June-2018

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے دھرنے کے تئیں مرکز کی بے حسی کے خلاف عام آدمی پارٹی (آپ) کے اتوار کو نکالے گئے مارچ کے پیش بند کئے گئے پانچ میٹرو اسٹیشن کو رات آٹھ بجے کھول دیا گیا۔

دہلی پولیس نے مارچ کے پیش نظر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے تھے اور بعض علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا۔ دہلی میٹرو کے پانچ اسٹیشنوں کو دوپہر کے بعد جن کلیان مارگ، پٹیل چوک، ادھیوگ بھون،سنٹرل سکریٹریٹ اور جن پتھ کو شام کے قریب آٹھ بجے کھول دیا گیا۔