ارباز خان نے کیا قبول کہ، 6 سال سے کر رہے تھے آئی پی ایل میں سٹے بازی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-june-2018

آئی پی ایل سٹے بازی کے ایک معاملے میں نام آنے کے بعد سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ اداکار ارباز خان ٹھانے اینٹی اکزارشن سیل میں اپنا بیان درج کرانے پہونچ گئے ہیں ۔ جمعہ کے روز ٹھانے  کی کرائم برانچ نے ارباز خان کو سمن جاری کیا تھا ۔ پولیس کو شک تھا کہ آئی پی ایل 2018 میں ارباز نے سٹے باز سونو جالان کے سٹے میں بہت پیسہ لگایا تھا۔ سٹے بازی معاملے میں داود کے قریبی نے ارباز کانام لیا تھا۔

انکاونٹر اسپیشلسٹ اور ٹھانے اینٹی ایسٹارشن سیل کے سینئر افسر پردیپ شرما اور پولیس افسر راج کمار کوتھ مرے ارباز خان سے پوچھ گچھ کر رے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ سونو جالان کو بھی ارباز سے پوچھ گچھ کے درمیان بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی تھانے اینٹی ایکس ٹارشن سیل نے آئی پی ایل میچ کے دوران سٹے بازی کے معاملے تین سٹے بازوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان سٹے بازوں سے پوچھ تاچھ میں سٹہ بازار کے نامی بکی سونو جالان کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سونو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سونو کا نام سامنے آنے کے بعد اسے گرفتار کرکے جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ بالی ووڈ کے کئی سلیبرٹی بیٹنگ میں الگ الگ ناموں سے پیسہ لگاتے ہیں، جس کے بعد ارباز خان کا نام بھی سامنے آیا تھا۔ اب اسی معاملے میں تھانے کرائم برانچ نے ارباز خان کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے۔

اینٹی ایکسٹارشن سیل کے مطابق سونو جالان نے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے بیٹنگ کے پیسے آئی پی ایل میں لگائے تھے اور منافع بھی کمایا تھا۔ ساتھ ہی کئی بالی ووڈ سلیبرٹی کو بلیک میل کررہا تھا کہ اگر سونو جالان کو پیسے نہیں ملے تو سوشل میڈیا پر ان بالی ووڈ سلیبرٹی کے ناموں کو اسٹنگ کئے گئے ویڈیوز کے ساتھ ایکسپوز کردے گا۔

تھانے اینٹی ایکسٹارشن سیل کے مطابق اداکار ارباز خان نے سونو جالان کے ذریعہ کچھ وقت قبل بیٹنگ کی تھی اور کروڑوں روپئے ہارگئے تھے۔ بکی سونو جالان ان پیسوں کی وصولی کے لئے لگاتار ارباز خان کو بلیک میل کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق 42 سال کا سٹے باز سونو جالان داود ابراہیم گینگ کا بہت قریبی ہے۔ وہ پاکستان اور سعودی عرب میں رہ کر کرکٹ میں سٹے بازی کرتا ہے۔ پولیس نے اسے کلیان کورٹ سے تب گرفتار کیا تھا، جب وہ اسی کیس میں ایک ملزم سے ملنے آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈی کمپنی کے لئے کام کرنے ولاے سونو ملاڑ میں دو کرکٹ میچ فکس کئے تھے۔