افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2018

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران ملٹری ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ افغان میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہلکار اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں جب کہ حملے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی بار عید الفطر کے تین دنوں میں افغان فورس کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔