امبولینس نہ ملنے سے ای رکشہ پر خاتون کی ہوئی ڈلیوری، بچے کی موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-June-2018

اتر پردیش کے باغپت ضلع میں محکمہ صحت کی سخت لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ وقت پر امولینس نہ ملنے کی وجہ سے حاملہ خاتون نے ای رکشتہ پر ہی ڈلیوری کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے پیدہ ہوئے بچے کو مرا ہوا اعلان کر دیا۔ حالانکہ شروعات میں اس کے زندہ ہونے کی بات کہی جا رہی تھی۔ بعد میں خاندان نے بچے کو ایک ذاتی اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد سی ایم او نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ مگلپورا کا رہنے والا انساد کی بیوی کو صبح اچانک ترسیو درد ہوا۔ اس کے بعد متاثرہ کے گھر سے امبولینس کو کئی مرتبہ فون کیا گیا ، لیکن وہاں گھنٹوں تک بھی کوئی امبولینس نہیں پہونچی ۔ بعد میں حاملہ خاتون کو ای رکشے پر ہی ضلع اسپتال لے جانا پڑا ۔ اسی درمیان خاتون نے بچے کو رکشے پر ہی پیدا کیا۔

آنن فانن میں متاثر خاندان خاتون کو ضلع اسپتال لے کر پہونچا۔ متاثرہ کے شوہر انساد نے الزام لگایا کہ ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نےپیدا ہوا بچے کو مرا ہوا بتا دیا اور داخل کرنے سے منع کر دیا ۔ علاوہ ازیں متاثر والد اپنے بچے کو لےکر ذتی اسپتال میں پہونچا ، جہاں بچے نے علاج کے دوران  ہی دم توڑ دیا۔