امریکہ’پناہ گزین کی کیمپ‘ نہیں بنے گا: ٹرمپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2018

واشنگٹن  : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ’پناہ گزین کیمپ‘ نہیں بنے گا۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی پر امیگریشن بل پر بات چیت نہ کرنے کا الزام لگایا۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، مسٹر ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں نیشنل خلائی کونسل کی میٹنگ میں کہا’’امریکہ پناہ گزین کیمپ نہیں بنے گا اور نہ ہی پناہ گزینوں کو کسی طرح کی سہولیات فراہم کرے گا‘‘۔