امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پابندی ہٹانے پر راضی : شمالی كوريا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2018

سیول ۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے اسی این اے نے نے بدھ کو کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ہوئے سربراہ مذاکرات میں سیکورٹی ضمانت فراہم کرنے کے علاوہ اس کے خلاف جاری پابندی ہٹانے پر راضی ہوگئے ہیں۔کے سی این اے کے مطابق  ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ کئے جانے والے مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے علاوہ شمالی کوریا پر عائد امریکی پابندیوں کو بھی ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کو ہٹانے کو لے کر اب تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

اس سے پہلے منگل کو سنگاپور میں سینٹوسہ جزیرے کے كیپیلا ہوٹل میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ایک تاریخی ملاقات ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان ہوئے اجلاس میں شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ ایک تاریخی سمجھوتہ کرکے جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیار ختم کرنے کی سمت میں کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔