انڈونیشیا: اسلامی ریاست سے وابستہ ایک مذہبی رہنما کوسزائے موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-June-2018

جکارتہ۔ انڈونیشیا کی ایک عدالت نے اسلامی ریاست سے مبینہ طورپر تعلق رکھنے والے ایک مذہبی رہنما کو آج موت کی سزا سنائی۔46 سالہ امان عبدالرحمان انڈونیشیا کی جماعت انشارۃ دولہ کے رہنما ہیں ۔ اس جماعت پر اسلامی ریاست کے ساتھ ہمدردی رکھنے کا الزام ہے۔

جج احمد زینی نے کہا کہ عبدالرحمان کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملو ث ہونے کا قصوروار پایا گیا ہے انہیں موت کی سزا دی جارہی ہے۔