ایران کے عوام امریکی دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے: روحانی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-June-2018

بیروت  : ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے لوگ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کے بعد ایران اس کے دوبارہ سے لگائی گئی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق مسٹر روحانی نے بدھ کو کہا’’ایران کے عوام کبھی بھی امریکی حکومت کی سازش اور دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے‘‘۔

مسٹر روحانی گزشتہ سال اسی وعدے پر صدر منتخب ہوئے تھے کہ دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ ہوئے ایران جوہری معاہدے کے دم پر ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔ايران جوہری معاہدے کے بعد امریکہ نے ایران پر لگائی گئی کچھ پابنديوں کو ہٹا دیا تھا۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےا يران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد معاہدے کی اہمیت میں کم ہوئی ہے۔ معاہدے کے دیگر دستخط کنندہ ممالک – روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس معاہدے کو بچانے کے لئے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔