برطانیہ : بیسٹن کی جامع مسجد میں شرپسندوں نے لگائی آگ ، مرکزی دروازہ کو پہنچا نقصان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-june-2018

لندن: برطانیہ میں شرپسندوں نے لیڈز کے بیسٹن علاقہ میں واقع جامع مسجد ابوہریرہ اور لیڈی پٹ لین میں واقع ایک گردوارے کو آگ لگا دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دیر رات تین بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا۔ فائر بریگیڈ نے فوری آگ پر قابو پا لیا، مسجد کا مرکزی دروازہ آگ سے بری طرح جھلس گیا ۔

اس کے علاوہ لیڈز میں واقع گردوارے کو بھی چار بج کر بیس منٹ پر شرپسندوں نے نشانہ بنایا۔ دونوں عبادت گاہوں پر حملے کو پولیس نے نفرت انگیز قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق ابھی جانچ ابتدائی مرحلہ میں ہے ۔ تاہم نفرت پر مبنی ایسے جرائم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔