جارج فرنانڈیز کسانوں کے مسیحا اور مزدوروں کے رہنماکے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے:ڈاکٹر ارون کمار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-June-2018

نئی دہلی، 5جون:جارج فرنانڈیز کو کسانوں کے مسیحا اور مزدوروں کے رہنماکے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ یہ بات جہاںآباد سے رکن پارلیمنٹ لوک سمتا پارٹی (ارون کمارگروپ) کے صدر ڈاکٹر ارون کمار نے جارج فرنانڈیز کے 88ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں کہاکہ جارج فرنانڈیز سے سماج وادی سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ استعماری طاقتوں کا کبھی کھلونہ بنے۔ انہوں نے کہاکہ کرگل کی جنگ میں ہندوستان کوجو کچھ بھی کامیابی ملی وہ جارج فرنانڈیز کی رہین منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں سماج واد کی جڑیں بہت گہری ہیں اور اسے کسی طرح سے بھی کمزور نہیں کیا جاسکتا اور جو اس جڑ کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج کے سماج وادی خاندانی سیاست،بدعنوانی اور دیگر برائیوں میں ملوث ہیں حالانکہ 1974کی پوری خلاف تحریک انہی برائیوں کے خلاف چلی تھی۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس تحریک میں شامل لوگ آج خود انہی برائیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ جارج فرنانڈیز کی خوبی تھی کہ انہوں نے کبھی کانگریس اور غیر سماج واد سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ حالانکہ ایمرجینسی کے دوران انہیں جیل میں سخت اذیت دی گئی تھی اور بہت ہی چھوٹے کمرے میں رکھاگیا تھا اور ان کے ہاتھ پاؤں میں بیڑیاں ڈال دی گئی تھیں، یہاں تک کے ان کے پائجامہ میں زندہ چوہا ڈال کر پائجامہ کو نیچے باندھ دیا جاتا تھا ،لیکن انہوں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور اذیتیں برداشت کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ جارج فرنانڈیز ان حالات سے نکل کر ملک کو ایک نئی سمت دی۔ انہوں نے انہیں غریبوں اور کمزوروں کا مسیحا قرار دیتے ہوے کہا کہ ان کے دروازے ہر وقت سب کے کئے کھلے رہتے تھے اور سادگی کے اعلی نمونہ ہیں۔
۔