جامعہ ملیہ اسلامیہ کو کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں اول مقام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-June-2018

نئی دہلی،8جون : کامیابی کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے معروف کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی ریکنگ میں بھی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ یہ اطلاع جامعہ کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔

جاری کے مطابق کیو ایس رینکنگ 2019میں ہندوستان کے 24 یونیورسٹیوں نے اپنی جگہ بنائی ہے جن میں جامعہ ملیہ کو 13 واں رینک ملا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس معاملہ میں علی گڈھ مسلم یونیورسٹی اور بنارس یونیورسٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جامعہ کو کیو ایس رینکنگ 751۔800میں رکھا گیا ہے، اس یونیورسٹی کو پہلی مرتبہ کیو ایس رنکنگ میں جگہ ملی ہے۔ یونیورسٹی کو ملے اس بڑے اعزاز پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ یہ اس بات کی شاہد ہے کہ گذشتہ کچھ سالوں کے درمیان جامعہ تحقیق، تعلیم و تعلم اور اپنے تحقیقی مقالات اور ایجادات پر کافی دھیان دیا ہے جسکے مثبت اثرات مرب ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا اسی وجہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ این آئی آر ایف اور ٹائمز ایر ایجوکیشن سمیت ملکی سطح پر اور عالمی پیمانہ پر بھی اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پروفیسر طلعت احمد نے کہا اب ہم نے عالمی رینکنگ میں اہم جگہ بنا لی ہے ایسے میں ہمار ی ذمہ داریاں مزید دو چند ہو جاتی ہیں،اب جامعہ کے کارکنان کے اوپر یہ فرض ہوجاتا ہے کہ وہ جامعہ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مزید محنت کریں اسکے بہتری کے امکانات پر بھی غور و خوض کریں۔

لندن میں واقع کیو ایس نے سن 2019 کی اپنی رینکنگ میں 85 ملکوں کے 1000 یونیورسٹیوں کو جگہ دی ہے۔ اپنے سالانہ رپورٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ ملک کے کچھ معروف اداروں نے حیران کن مظاہرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے 24 یونیورسٹیوں نے اس رینکنگ میں جگہ پائی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آئی کیو اسے سی کے ڈائریکٹرپروفیسر شفیق احمد انصاری نے کہا کہ سبھی شعبہ جات کے فعال اساتذہ اور کارکنان کی وجہ سے یہ اعزاز ملا۔