جموں وکشمیر میں صدر راج نہیں گورنر راج نافذ ہوتا ہے، جانیں کیوں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2018

جموں و کشمیر میں بی جے پی ۔پی ڈی پی اتحاد ٹوٹنے کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سی ایم کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ اس کے بعد کوئی بھی پارٹی حکومت بنانے کیلئے اتحاد کرنےکو تیار نہیں ہے۔ ایسے میں صوبے میں گورنر راج لگنا طے ہو گیا ہے۔جموں کشمیر میں ہندوستان کی دیگر ریاستوں کی طرح صدر راج نافذ  نہیں ہوتا ہے۔ دیگر ریاستوں میں ریاستی حکومت کے ناکام رہنے پر صدر راج لاگو ہوتا ہے لیکن جموں وکشمیر میں گورنر راج لگایا جاتا ہے۔

گورنر راج کے تحت ریاستی اسمبلی یا تو معطل رہتی ہے یا تحلیل کر دی جاتی ہے۔ اگر چھ ماہ کے اندر ریاست میں معمول کے حالات بحال نہیں ہو پاتے تو اس نظام کی میعاد کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

جموں کشمیر کے موجودہ گورنر این این ووہرا ہیں۔ انہیں جون 2008 میں گورنر کے طور پر تقرر کیا گیا تھا اور انہیں 2013 میں پھر سے گورنر کا کام کاج سونپا گیا تھا۔ وہ ان چنندہ گورنروں میں سے ایک ہیں جنہیں یو پی اے حکومت نے مقرر کیا تھا اور جو بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت میں بھی اپنے عہدے پر بنے ہوئے ہیں۔