دلہن کو جے سی بی مشین میں بیٹھا کر اپنے گھر لایا یہ دولہا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-June-2018

آپ نے اکثر ہندوستانی روایات کی شادیوں میں دولہا۔ دلہن کو گھوڑے، مہنگی کاروں  یا ہاتھیوں پر دیکھا ہو گا، لیکن کرناٹک کے ایک جوڑے نے اپنی شادی میں منفرد سواری کا استعمال کر کے سب کو دکھا دیا کہ ان کے علاوہ بھی کچھ ہے۔

کرناٹک میں جنوبی کنڑ کے پتور میں چیتن اپنی دلہن ممتا کو کسی مہنگی کار میں نہیں، بلکہ جے سی بی مشین میں بٹھا کر گھر لایا۔ دراصل چیتن ایک جے سی بی آپریٹر ہے ۔ جے سی بی سے اپنی گزربسر کرنے والا چیتن سالوں سے جے سی بی آپریٹر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اسی لیے اپنی زندگی کے اتنے اہم موقع پر اپنی دلهن کو گھر لانے کے لئے بھی اس نے جے سی بی کو ہی سب سے صحیح سواری مانا۔

چیتن نے نیوز 18 کو بتایا کہ شروع میں ممتا جے سی بی میں بیٹھنے سے شرما رہی تھیں کیونکہ ممتا کافی شرمیلی ہیں۔ لیکن چیتن کے کہنے کے بعد وہ مان گئی اور جے سی بی میں بیٹھ گئی۔

چیتن نے کہا “یہ سب پہلے سے پلان نہیں تھا۔ لیکن لنچ کے بعد جب ہم لوگ باہر نکلے تو میں نے اور میرے دوستوں نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی اور گاڑی سے جانے کی بجائے جو گاڑی میں چلاتا ہوں اسی سے اپنی دلہن کو بھی لے کر جانا چاہئے اور پھر ہم نے جے سی بی میں بیٹھ کر ہی گھر جانے کا فیصلہ کیا۔ “