دھونی کی فارم ہندستانی کرکٹ کے لئے اچھی علامت: وراٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2018

پنے  : رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ دھونی کی شاندار فارم ہندستانی کرکٹ کے لئے اچھی علامت ہے۔

آئی پی ایل 11 کے مقابلے میں دھونی کی ٹیم سے ہارنے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ نے دھونی کی فارم کے بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ انہیں اس طرح کھیلتے دیکھنا شاندار تجربہ ہے۔

ہر کوئی ایم ایس کو اسی انداز میں کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے جس طرح وہ اس وقت کھیل رہے ہیں۔