رلیز سے پہلے ہی ریس ۔ 3 نے عامر خان کی ‘دنگل’ کو چھوڑا پیچھے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2018

اس سال جن فلموں کا ناظرین کو سب سے زیادہ انتظار ہے ان میں سے ایک ہے ریس۔3 ۔سلمان خان پہلی مرتبہ اس فرینچائزی مین کام کر رہے ہیں۔فلم کا ٹریلر اور گانے بھی کافی پسند کئے گئے ہیں۔اب خبر ہے کہ رلیز سے پہے ہی فلم کافی فلموں کو پیچھے چھوڑ کر ریس میں آگے نکل گئی ہے۔رپورٹس کی  مانیں تو فلم کے سٹیلائٹ رائٹص سے ہی فلم نے اپنے بجٹ جتنی کمائی کر لی ہے۔اسی کے ساتھ سلمان خان کی اس فلم نے عامر خان کی دنگل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ فلم اب تک کی سب سے مہنگے سٹیلائٹ رائٹس بیچنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔فلم کے سیٹیلائٹ رائٹس 130 کروڑ میں بکے ہیں۔عامر خان کی دنگل کے سٹیلائٹ 110 کروڑ میں بکے تھے۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہوئی ہے۔کچھ حصے ابو ظہبی اور ممبئی میں بھی شوٹ کئے گئے ہیں۔فلم کو رمیش تورانی کے ساتھ مل کر خود سلمان خان فلمس نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم میں سلمان کے علاوہ جیکلین فرنانڈیز،انل کپور،بوبی سیول ،ثاقب سلیم اور ڈیزی شاہ اہم کردار میں ہیں۔فلم 15 جون کو رلیز ہونے والی ہے۔