سسودیا اور ستیندر جین کی اسپتال سے چھٹی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2018

نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین کی منگل کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ مسٹر سسودیا کی طبیعت بگڑنے پر پیر کو لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔دہلی حکومت کے دونوں وزرا کو آج اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

وہ وزیر اعلی اروند کجریوال کے ساتھ گورنر ہاؤس میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے۔ پیشاب میں’ کی ٹون‘ کی مقدار بڑھ جانے کی وجہ سے مسٹر سسودیا کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اتوار دیر رات ان کی کابینہ کے ساتھی مسٹر ستیندر جین کو بھی حالت بگڑنے پراسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا بھی لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

مسٹر سسودیا اور مسٹر جین 11 جون سے گورنر ہاؤس میں وزیر اعلی اورلیبر کے وزیر گوپال رائے کے ساتھ دھرنے پر ہیں۔