سعودی عرب کے اصلاح پرست شہزادہ محمد بن سلمان کو القا عدہ کی تنبیہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-june-2018

عرب میں سرگرم القا عدہ نے سعودی عرب کے اصلاح پرست شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کے اصلاح پرست منصوبوں کے تحت تنبیہ دی ہے ۔ دہشت گرد تنظیم القا عدہ نے شہزداے کے قدموں کو ’’ گناہ والے منصوبے ‘‘ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ شہزادے محمد عرب نے کچھ بنیادی تبدیلی لا رہےہیں جن میں حالیہ  بحال ہوا س فلم تھیٹراور خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت شامل ہے ۔

یمن میں واقع یہ جہادی تنظیم نے اپنے مداد نیوز بلیٹن میں کہا ’’ بن سلمان کے نئے دور میں مسجدوں کی جگہ فلم تھیٹر نے لی ہے ’’ ۔ جہادی تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی امریکی کمپنی سائٹ انٹلیجنس گرپ نے یہ خبر اٹھائی ہے ۔ القا عدہ نے کہا ’’ بن سلمان نے اماموں سے متعلقہ کتابوں کی جگہ مشرق اور مغرب کے کافروں اور غیر مذہوبیوں کی بےتکی باتوں کو دی ہے اور بدعنوانی اور اخلاقی کمی کے دروازہ کو پوری طرح کھول دیا ہے ‘‘۔

القا عدہ نے اپنے بیان میں اپریل میں جدہ میں ہوئے ڈبلوڈبلوای رائل رمبل پروگرام کی مخالفت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نوجوان مسلم مرد اور خواتین کے سامنے غیر ملکی پہلوانوں نے اپنے نجی پارٹس کو دکھایا اور ان میں سے زیادہ تر کراس پہنے ہوئے تھے۔ یہ بدعنوان لوگ یہی نہیں روکے ، نائٹ میوزیکل ، فلمیں اور سرکس بھی شروع کر دیا ہے‘‘۔