سلمان نے لگائی گھوڑے سے ریس، دیکھیئے جیتا کون؟

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-June-2018

باکس آفس پر کمائی کے معاملہ میں ریس میں اول  رہنے والے سلمان خان کا ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان ایک گھوڑے کے ساتھ ریس لگاتے نظر آرہے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ گھوڑا اور سلمان ایک ساتھ دوڑنا شروع کرتے ہیں۔ سیدھے دوڑتے دوڑتے گھوڑا دوسری ڈائریکشن سے نکل جاتا ہے اور سلمان سیدھے آگے بڑھ کر فنیش لائن تک پہنچتے ہیں۔ لیکن سلمان کے فینس کے لئے تو جہاں بھائی روکے وہیں ریس ختم۔

اب ان کی فلم ریس تھری کو ہی لے لیجیئے۔ فلم آنے کے بعد سے اسے جم کر ٹرول کیا جا رہا تھا۔ ایک ایک  مکالمہ پر میمس بنائے گئے تھے۔ کہا جا رہا تھا کہ فلم کچھ خاص نہیں کر پائے گی۔ لیکن جب فلم رلیز ہوئی تو سلمان کے فینس نے ثابت کر دیا کہ ’ ایک بار جو کمٹمینٹ کر دی اس کے بعد وہ کسی کہ نہیں سنتے‘ 15 جون کو رلیز ہوئی ریس تھری کی اب تک کہ باکس آفس کمائی 142.01 کروڑ روپیے کی ہوئی ہے۔