سنگاپور کے وزیر خارجہ کی شمالی کوریا آمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-June-2018

سنگاپور، 7 جون : سنگاپور کے وزیر خارجہ وویان بالا کرشنن امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے مذاکرات سے پہلے جمعرات کو شمالی کوریا پہنچے۔

سنگاپور کے سرکاری بیان کے مطابق، مسٹر بالا کرشنن اپنے دو روزہ شمالی کوریا کے دورے کے دوران وزیر خارجہ ری یونگ ہو اور پیپلز اسمبلی کے صدر اور غیر رسمی صدر کم یونگ نام سے ملاقات كریں گے۔ مسٹر بالا کرشنن اسی ہفتے امریکہ کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔

مسٹر بالاكرشنن نے سنگاپور کے اخبار ’ا سٹریٹس ٹائمز‘ سے کہا، “یقیناً ہم سب کو امید ہے کہ اس مذاکرات سے بڑھی ہوئی کشیدگی کم ہوگی اور امن کے امکانات بڑھیں گے۔ شمالی کوریا کی اقتصادی ترقی کے امکانات بھی بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا، “مجھے نہیں لگتا کہ اگلے ہفتے سنگاپور میں ہونے والی ایک ملاقات سے جزیرہ نما کوریا کے مکمل حالات میں بہتری آئے گی‘‘۔

قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر ان کی 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی سربراہی مذاکرات پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔