شمالی کوریا-امریکہ کے بیچ ہوا سمجھوتہ، کم بولے دنیا دیکھے گی بڑی تبدیلی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان تاریخی بات چیت ختم ہوگئی ہے۔  میٹنگ کے بعد دونوں رہنماوں نے کچھ اہم سمجھوتوں پر دستخط کیے۔ کن مدعوں پر سمجھوتہ کیا گیا اس کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔

اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ، “مجھے لگتا ہے کہ شمالی کوریا اور کوریائی جزیرہ نما کے ساتھ ہمارے تعلقات بدلنے والے ہیں۔ یہ پرانے جیسے نہیں رہیں گے۔”

ٹرمپ نے نیوکلیائی ہتھیاروں کے ختم کرنے  پر کم جونگ ان کے ساتھ  سمجھوتہ پر دستخط کرنے کو لے کر بھی اشارہ دیا ہے۔  انہوں نے کہا، “جن دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں اس سے دنیا کی خطرناک چیزوں سے لوگوں کو نجات ملے گی۔