عمران خان پر سابق خاتون ممبر اسمبلی نے کیا 5 ارب روپئےکے ہتک عزت کا مقدمہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2018

پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان کے خلاف ایک سابق خاتون ممبراسمبلی نے پانچ ارب روپئے کے ہتک عزت کا مقدمہ کیا ہے۔ دراصل اس سال سینیٹ کے دوران سابق ممبراسمبلی پر ان کی پارٹی نے روپئے لے کر فروخت ہونے کا الزام لگایا تھا۔

ڈان اخبارکی  ہفتہ کی خبر کے مطابق خیر پختنخوا اسمبلی کی سابق رکن بی بی فوزیہ نے پیشاور ضلع اور سیشن عدالت میں جمعہ کو ہتک عزت کا ایک مقدمہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کےقابل توہین بیانات نے ان کے سیاسی، سماجی اور خاندانی زندگی اور سماجی شخصیات کو برباد کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ پارٹی صدر عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ اسمبلی میں پارتی کے تقریباً 18 ممبران اسمبلی نے روپئے کے بدلے میں اپنے ووٹ بیچے تھے، جن لوگوں پر اپنے ووٹ بیچنے کا الزام لگا تھا ان میں پارٹی کی ممبراسمبلی فوزیہ بھی شامل ہیں۔ وہ خاتوناور چترال محفوظ سیٹ سے ممبر اسمبلی منتخب کی گئی تھیں۔

فوزیہ نے نقصان کے طور پر پارٹی سربراہ سے پاکستان میں ہونے والے 25 جولائی کے عام انتخابات سے قبل پانچ ارب روپئے کا معاوضہ مانگا ہے۔ بہر حال عدالتنے معاملے کی سماعت کے لئے 27 جون کی تاریخ طے کی ہے۔

فوزیہ نے عمران خان  الزام لگایا ہے کہ انہوں نے روپیوں کے لئے اپنا ووٹ بیچا۔ حالانکہ خان عمران خان ان کے خلاف الزامات کی جانچ کرانے اور اسے ثابت کرنےمیں ناکام رہے۔