فرانس ناک آوٹ میں، پیرو باہر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-June-2018

یکاتیرن برگ، : نوجوان کھلاڑی کیلین مباپے کے ریکارڈ گول کی بدولت سابق چیمپئن فرانس پیرو کو جمعرات کو فیفا فٹبال عالمی کپ گرو پ سی کے مقابلے میں 1-0سے شکست دیکر ناک آوٹ راونڈ میں داخل ہوگیا جبکہ جنوبی امریقی ٹیم پیرو مسلسل دوسری شکست جھیل کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

فرانس نے روس میں اپنے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کو 2-1سے شکست دی تھی اور اب پیرو کو ایک گول سے شکست دیکر وہ چھ پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں چوٹی پر پہنچ گیا ہے۔

1982کے بعد اپنا پہلا عالمی کپ کھیل رہا پیرو ڈنمارک کو 0-1 سے شکست کھانے کے بعد فرانس سے بھی ایک گول ہار گیا۔