مایاوتی کے بعد اب اکھیلیش- ملائم بھی خالی کر رہے ہیں سرکاری بنگلہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-june-2018

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سماجوادی پارٹی کے صدر اور یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادواور ان کے والد سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ نے اپنا بنگلہ خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز اکھیلیش اور ملائم سنگھ کے سرکاری بنگلہ سے سامان شفٹ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ویسے اس سے قبل بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے لال بہادر شاستری روڑ پر واقع بنگلہ نمبر 6 بھی خالی کیا تھا ۔

واضح رہے کہ پہلے بنگلہ خالی کرنے کے نام پر اکھیلیش اور ملائم نے اسیٹیٹ پراپرٹی ڈپارٹمینٹ کو خط لکھ کر نیا گھر ڈھونڈنے کے لئے دوسال کا وقت طلب کیا تھا ۔ بی جے پی کا الزام تھا کہ اپنا گھر ہونے کے باوجود دونوں باپ بیٹے بنگلہ خالی نہ کرنے کے لئے بہانا بنا رہے ہیں۔