ممبئی میں شدید بارش ، کئی علاقے پانی میں ڈوبے ، لندن سے آرہی جیٹ ایئر ویز کی فلائٹ ڈائیورٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-june-2018

ممبئی : ممبئی میں مانسون سے پہلے ہی بھاری بارش شروع ہوگئی ہے۔ شہر کے کئی حصوں میں پانی بھر گیا ہے اور کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔بارش کے پیش نظر ریلوے نے بھی احتیاطی قدم اٹھانے شروع کردئے ہیں ۔ ریلوے کے مطابق اگر تیز بارش ہوتی ہے تو ٹرینوں کی آمدو رفت کو روکا بھی جاسکتا ہے ۔

ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں تک تیز بارش ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔ بارش کی وجہ سے ہوائی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ بارش کی وجہ سے لندن سے ممبئی آرہی جیٹ ایئر ویز کی فلائٹ 9 ڈبلیو 117 کو احمد آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ریل خدمات بھی متاثر ہوجانے کا امکان ہے ۔ ریلوے منیجر ایس کے جین کے مطابق اگر 70 ایم ایم سے زیادہ بارش ہوتی ہے تو ٹرین چلانی مشکل ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی میں کچھ گھنٹوں کی ہی بارش میں ہندماتا اور پیرل ایریا پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ اندھیری ، چیمبور اور ماٹونگا بھی متاثر ہوئے ہیں۔