ممبئی کے فورٹ علاقے میں زبردست آتشزدگی، عمارت منہدم، دو زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2018

ممبئی: ممبئی کے فورٹ علاقہ میں آج صبح زبردست آگ لگ گئی۔ یہ آگ پٹیل چیمبرس میں لگی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

آتشزدگی اتنی تیز ہے کہ بلڈنگ کے باہر کی لپٹیں اور دھواں باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی لوگ پوری طرح خوفزدہ ہیں۔

آگ بجھانے کے دوران فائر ٹینڈرس کے دو افسران زخمی ہوگئے۔ پہلے 12 فائر ٹینڈرس موقع پر پہنچے تھے، جسے بعد میں بڑھا کر 18 کردیا گیا۔

تین منزلہ عمارت میں لگی آگ سے علاقے میں دھواں ہی دھواں ہوگیا ہے۔ آگ کیسے لگی ہے، اس بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔