ممتا، نائیڈو کو کیجریوال سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2018

نئی دہلی، : دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی طرف سے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجي اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کو لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنے پر بیٹھے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملنے کی اجازت نہیں دی جانے کی اطلاعات کے درمیان مسٹر کیجریوال نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ ایسا وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا، ’’میں نہیں سمجھتا کی معزز لیفٹیننٹ گورنر خود ایسا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ قدرتی طور پر سے پی ایم او نے انہیں ایسا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جیساکہ آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کی طرح پی ایم او اشارے پر چل رہی ہے‘‘۔

اطلاعات کے مطابق محترمہ بنرجی اور مسٹر نائیڈو نے لیفٹیننٹ گورنر سے مسٹر کیجریوال سے ملنے کی اجازت مانگی تھی لیکن انہیں منع کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب یہ دونوں لیڈر مسٹر کیجریوال کے سرکاری رہائش گاہ پر جائیں گے اور وہاں سے پیدل راج نواس جائیں گے۔

اس دوران نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی ٹویٹ کر کے کہا کہ وزیر اعظم کا دفتر دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلی کو مسٹر کیجریوال سے ملنے سے کس طرح روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا، ’’کیا دہلی میں غیر اعلانیہ ایمرجینسی لاگو ہے؟‘‘

مسٹر کیجریوال اور ان کے تین وزیر گزشتہ چھ دن سے لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔وہ دہلی حکومت کے دفاتر میں آئی اے ایس افسران کی مبینہ ہڑتال ختم کروانے اور کچھ دیگر مطالبات کو لے کر دھرنے پر ہیں‘‘۔