مین پوری سڑک حادثے میں مہلوکین کےلواحقین کو دو دو لاکھ کی مدد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-June-2018

لکھنؤ،: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مین پوری میں ہوئے بس حادثے میں مسافروں کی موت پر گہرا غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کااعلان کیا ہے۔

وزیر اعلی نے حادثے میں مرنے والوں کےلواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کےبہتر علاج کےلئے بھی ہدایات دی ہیں۔

مسٹر یوگی نے حادثے میں مہلوکین مسافروں کی روح کی شانتی کی دعا کرتے ہوئے ان کے سوگوار اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت اورغم کابھی اظہار کیا ہے۔

واضح رہےکہ ریاست میں مین پوری کے دناهار علاقے میں آج صبح تیز رفتار بس کے پلٹنے سے 16 لوگوں کی موت ہو گئی اور 17 زخمی ہو گئے۔