میڈم توساد میوزیم میں وراٹ کوہلی کا موم کا مجسمہ نصب

 

 

 Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-June-2018

نئی دہلی، 6 جون : مشہور معروف فوربس میگزین نے جس دن ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کو ملک کا سب سے دولت مند کھلاڑی اعلان کیا تھا اسی دن سے دلی کی میڈم توساد میوزیم میں دنیا کے بہترین بلے باز کا موم کا مجسمہ نصب کرنے کی تیاریاں ہونے لگیں۔

جسے دیکھنے کے لئے وراٹ کے مداحوں کا ہجوم امڑ پڑا۔ میڈم توساد میوزیم میں بدھ کے روز وراٹ کے موم کے مجسمے کی نقاب کشائی ہوئی۔