ناکامی سے مایوس نہ ہوں طلبہ، محنت کریں کامیابی ضرور ملے گی: كووند

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-June-2018

کانپور : صدرجمہوریۂ ہند رام ناتھ كووند نے طالب علموں کو ناکامی سے مایوس نہ ہونے کادرس دیتے ہوئے کہا کہ محنت کرتے رہیے، ایک دن کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

مسٹر كووند جمعرات کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے 51 ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو ناکامی سے مایوس نہیں ہونا چاہئے، ہمیشہ آگے بڑھتے رہیے، ایک دن کامیابی ضرور ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خوب سوچیں اورخواب دیکھیں، منکسر المزاج بنیں، نرم خو کام لیں اور دوسروں سے تحریک لیں۔

صدر نے آئی آئی ٹی کمپلیکس میں 1576 باصلاحیت طلبہ و طالبات کو میڈل اور ڈگری سےنوازا۔انہوں نے تعلیمی، کھیل کود سمیت دیگر سماجی سرگرمیوں کے باصلاحیت افراد کو اعزازات سے نوازا۔186 پی ایچ ڈی ہولڈرز کو ڈگری دی گئی۔ ان میں 141 طلبا اور 45 طالبات شامل ہیں۔ پروگرام میں گورنر رام نائك اور کابینی وزیر ستیش مهانا بھی موجود رہے۔

مسٹر كووند تقریب کے بعد آئی آئی ٹی کمپلیکس میں ہی واقع آؤٹ ریچ اسٹیڈیم پہنچے اور سپر -30 کے بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نےپانچ طالب علموں کواعزازسےبھی نوازا ۔

صدر صبح نو بج کر 35 منٹ پر چكیري ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں اتر پردیش کے گورنر رام نائک اوروزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نمائندے کے طور پر وزیر صنعت ستیش مهانا نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔صدر کے ساتھ ان کی محترمہ اہلیہ سویتا اور بیٹا پرشانت بھی تھے۔ ہوائی اڈے سے صدرانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی) کانپور کے 51 ویں سالانہ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے۔آئی آئی ٹی هیلي پیڈ پر ان کا استقبال ضلع مجسٹریٹ وجےوشواس پنت، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھلیش کمار کے ساتھ آئی آئی ٹی ڈائریکٹر ابھے كرنديكر نے کیا۔

صدر ایم ای ایس گیسٹ ہاؤس میں رات آرام کرنے کے بعد جمعہ کی صبح 10.50 بجے سول لائنس کےراگیندر سوروپ آڈیٹوریم میں منعقد پروگرام میں شامل ہونے کے لئے جائیں گے جبکہ 11 سے 12 بجے کے درمیان وہ پروگرام میں حصہ لیں گے۔ دوپہر سوابارہ بجے صدر چكیري ایئرپورٹ جائیں گے اور 12.25 بجے الہ آباد کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔