وزیر اعظم مودی، راہل گاندھی اور امت شاہ نے ایمس میں واجپئی کی مزاج پرسی کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر راہل گاندھی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے آج آل انڈیا انسٹیٹیوٹ ( ایمس) میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مسٹر نریندر مودی شام تقریبا آٹھ بجے ایمس پہنچے اور مسٹر واجپئی کی صحت کے بارے میں دریافت کی۔ اس سے پہلے راجناتھ سنگھ، امت شاہ، راہل گاندھی اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے سابق وزیر اعظم کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے معلومات حاصل کیں۔ کئی مرکزی وزراء اور بی جے پی کے لیڈروں نے بھی اسپتال پہنچ کر ان کا حال پوچھا۔

مسٹر واجپئی کو معمول کی انکوائری کے لئے آج صبح ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔ ایمس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہیں معمول کی جانچ اور طبی معائنہ کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔

ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رنديپ گلیريا کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔
مسٹر واجپئی کی عمر 94 سال ہے اور وہ طویل عرصے سے علیل چل رہے ہیں۔