ویرے دی ویڈنگ نے پہلے ہی دن کر لی کروڑوں کی کمائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-june-2018

فلم ویرے دی ویڈنگ 1 جون کو ریلیز ہوئی۔ ریلیز کے ساتھ ہی اس فلم نے باکس آفس پر کافی اچھا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ اس فلم نے اپنے پہلے ہی دن 10 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ فلم کل 30 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو فلم کا پہلے دن کا کلیکشن کافی اچھا ہے۔ اس سے پہلے اس سال ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم  ‘پیڈمین’ نے پہلے دن میں 10 کروڑ 26 لاکھ روپے کمائے تھے۔ اس کے علاوہ اجے دیوگن کی فلم ریڈ نے بھی پہلے دن میں 10 کروڑ 4 لاکھ روپئے کی کمائی کر لی تھی۔

جہاں تک ویرے دی ویڈنگ کی بات ہے، تو پہلے دن دس کروڑ سے زیادہ کما کر فلم اس سال کی پانچ سب سے بڑی اوپنر فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔ اسے لے کر ترن آدرش نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔

فلم میں کرینہ کپور، سورا بھاسکر، سونم کپور اور شکھا تلسانیا اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کی کہانی کرینہ کپور کی شادی کے ارد گرد گھومتی ہے۔