Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2018
جرمنی کے صدر والٹرا سٹائن مائر نے منگل کو یوروپ کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا اور امریکہ سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو باکسنگ رنگ کے نظریہ سے نہ دیکھے جس میں ہر شخص دوسرے شخص سے لڑتا ہے۔جرمنی کے دو بار وزیر خارجہ رہے مسٹر اسٹائن مائر نے لاس اینجلس میں ایک بیان میں کہا’’میں امریکی جمہوریت کے مستقبل کو لے کر فکر مند ہونے کی بجائے امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو لے کر فکر مند ہوں۔ آج اس میں ہونے والے نقصان مزید گہرے ہوں گے اور اس کی تلافی نہیں کی جا سکے گی‘‘۔
انہوں نے کہا، “میرا خیال ہے کہ امریکہ کو شراکت داروں کی ضرورت ہے لیکن امریکہ ایسے شراکت داری کی اہمیت کو تبھی سمجھ پائے گا جب وہ ‘مغرب’ کو کمپاس کے نظریہ سے اور دنیا کو باکسنگ رنگ کے نقطہ نظر سے اوپر اٹھ کر دیکھے۔
ا سٹائن مائر کا بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یوروپی یونین سے دھات کی درآمدات پر محصول بڑھانے کے فیصلے کے بعد آیاہے۔ اس سے پہلے وہ جرمنی کی قیادت کی بھی تنقید کر چکے ہیں۔