پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے ملکی کرکٹ بہتر ہوئی، شاہد آفریدی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-June-2018

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی اور قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بھی نمایاں فرق آیا ہے۔ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے تو وہ بہترین پرفارمر ثابت ہوتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، سپر باکسنگ لیگ سے ہمارے باکسروں کی مالی حالت بھی پہلے سے بہت بہتر ہوجائے گی۔