پاکستان : عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے اجرا پر روک ، دی گئی یہ دلیل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-june-2018

ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے لانچ پر روک لگادی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ یہ روک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے ، جب پاکستان میں انتخابی سرگرمیاں اپنے شباب پر ہیں اور سیاسی الزام تراشیوں کا بھی دور جارہی ہے ۔ پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کے سابق شوہر عمران خان کی پارٹی کے ہی ایک لیڈر نے ملتان کی سول کورٹ میں کتاب کے لانچ پر پابندی عائد کرنے کی عرضی داخل کی تھی ، جس میں دلیل دی گئی تھی ریحام خان نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ نون کہ آلہ کار ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو بدنام کرنے کی سازش امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔

عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریحام خان کی کتاب لے اجرا کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا سے 9 جون تک جواب طلب کر لیا۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی عمران خان پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کو ریحام کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، عمران خان کو کون نہیں جانتا، وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں، عمران خان اخلاقی زوال کا شکار ہیں اور خواتین پر بری نظر رکھتے ہیں۔