پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان ٹی 20 ایشاکپ کے فائنل میں پہنچا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2018

ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ کوالالمپورمیں ہفتہ کو ہندوستان نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ جیت  کے لئے 73 رنوں کا ہدف ہندوستان نے 17 ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔ فائنل اتوارکو کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر صرف 72 رن ہی بنائے تھے۔ ہندوستان کی طرف سے لیفٹ آرم اسپنر ایکتا بشٹ نے صرف 14 رن دے کر تین وکٹ لئے۔

پاکستان کے 7 کھلاڑی دہائی کی کا اعدادوشمار بھی نہیں چھو سکے۔ پاکستان کی طرف سے نہیدہ خان نے 18 اور ثنا میر نے 20 رن بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ صرف 5 رنوں کے اسکور پر ہندوستان کے دو وکٹ گر گئے تھے۔ پاکستانی گیند باز انام آمن نے ہندوستان کی متالی راج اور دپتی شرما کو کھاتہ کھولنے کا بھی موقع نہیں دیا۔ لیکن اس کے بعد ہرمنپریت (34)رنوں کی اننگ کھیل کر ہندوستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔