پریشان طالب علموں کو سپریم کورٹ کی راحت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-June-2018

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج نیشنل یونیورسٹی آف ایڈوانس لیگل اسٹڈیز کو ہدایت دی ہے کہ کامن لا ایڈمیشن ٹیسٹ دینے والے طالب علموں کی نئی اور نظرثانی شدہ استعدادی فہرست تیار کی جائے ۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ آن لائن امتحان میں ٹیکنیکی دشواریاں جھیلنے والے طالب علموں کو گریس مارک دیکر فہرست مرتب کی جائے ۔

جسٹس ادے امیش للت کی سربراہی والی تعطیلی بنچ نے ایک سے زیادہ طالب علموں کی شکایت پر مذکورہ حکم جاری کیا ہے ۔ ان طالب علموں نے شکایت کی تھی کہ ٹیکنیکی دشواریوں کے علاوہ انہیں سی ایل اے ٹی 2018 کے امتحان میں اور بھی کئی مشکلات کا سامنا رہا ۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کردیا کہ سی ایل اے ٹی 2018 کی بنیاد پر طلبا کے لئے سیٹیں مخصوص کرنے کے لئے پہلے راونڈ کی کاؤنسلنگ جاری رہے گی لیکن دوسرے راؤنڈ کی کاؤنسلنگ نظرثانی شدہ میرٹ لسٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

تقریباً 400 طلبا کو گریس مارک دیا جاسکتا ہے ۔ نظر ثانی شدہ میرٹ لسٹ 16 جون تک تیار کرلینے کا حکم دیا گیا ہے۔