پھر وائرل ہوا سپنا چودھری کا ڈانس ویڈیو، اس مرتبہ بدلہ انداز میں آئیں نظر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-June-2018

ہریانہ کی ڈانسر سپنا چودھی کو بے شک مقبولیت بگ باس سیزن 11 سےمیں آنے کے بعد ملی ہو، لیکن ان کے ڈانس کے دیوانے پورے ملک میں پہلے سے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اب ان کا ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں وہ اپنی فین کے ساتھ اپنے مشہور گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ خاص بات تو یہ نہیں ہے کہ وہ ڈانس کر رہی ہیں بلکہ غور کرنے کی بات یہ ہے کہ سپنا کا انداز کافی مختلف دکھ رہا ہے ۔

اس ویڈیو میں سپنا کافی مغربی اور مارڈرن پہناوے میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کالے رنگ کا جمپ سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ تیری انکھیاں کا یو کاجل پر ڈانس کر رہی ہیں ۔ انہیں اکثر روایتی لباس میں دیکھا جاتا ہے ۔ مگر جب سے انہوں نے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا ہے ، تب سے وہ اپنے لک اور فٹنیس پر بھی کافی کام کر رہی ہیں۔