’کوانٹیکو‘ میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا پریانکاچوپڑا کو مہنگا پڑگیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2018

اداکارہ پریانکا چوپڑاکبھی اپنے لباس اورکبھی اپنے بیانات کی وجہ سے  اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔ پریانکا چوپڑااپنے ہالی ووڈ ڈرامے’کوانٹیکو سیزن3‘ کیحال ہی میں نشر ہونےوالی ایک قسط کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

پریانکا چوپڑا ’کوانٹیکو‘سیریز کے تیسرے حصے میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھارہی ہیں، حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں بھارتی قوم پرستوں کے ایک گروہ کو دہشتگرد دکھایاگیا ہے جو نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہونے والے پاک بھارت اجلاس میں دہشتگردی کرنے اور اس کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن پریانکا چوپڑا دہشتگردی کے اس منصوبے کوناکام بنادیتی ہیں۔

تاہم بھارتیوں کو ڈرامے میں ہندو قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھادئیے۔ بھارتیوں نے پریانکاسے سوال پوچھتے ہوئے کہا بتائیں آپ ایک ایسے شو میں کام کرنا بند کیوں نہیں کررہیں جس میں بھارتیوں کودہشتگرد دکھایاجارہا ہے، پریانکا چند پیسوں اورشہرت کی خاطر اپنے ملک کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہیں۔  جب کہ بعض لوگوں نے ڈرامہ سیریز ’کوانٹیکو‘ کو بھارت میں نشر کرنے سے روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔ یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’شیم آن یو پریانکا چوپڑا‘کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

بعد ازاں امریکی ٹی وی اسٹوڈیو اے بی سی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیاگیا کہ پریانکا چوپڑا پر تنقید مناسب نہیں کیونکہ وہ نہ تو ڈرامے کی لکھاری ہیں اورنہ ہدایت کار۔

واضح  رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کوانٹیکو‘کا یہ تیسرا اورآخری سیزن ہےجس میں پریانکا چوپڑا مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔