ہندوستانی معیشت ایسی کار کی طرح ، جس کے تین ٹائر پنچر ہیں: چدمبرم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-june-2018

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئرلیڈر پی چدمبرم نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستانی معیشت ایسی کار کی طرح ہو گئی ہے جس کی تین ٹائر پانچر ہیں ۔ انہوں نے پیٹرول ـ ڈیزل کے ساتھ ساتھ دیگرضروری اشیاعہ میں اضافی قیمتوں کے تحت بھی مودی حکومت پر تنقید کی۔

کانگریس کی مہاراشٹرا یونٹ کی جانب سے منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ ’’ نجی انویسٹمنٹ ، نجی کنزپشن ، برآمد اور سرکاری خرچ کسی میعشت کے چار گروتھ انجن ہیں ۔ یہ کسی کار کی چار ٹائروں کی طرح ہے ۔ اگر ایک یا دو ٹائروں میں پنچر ہو جائے تو گاڑی کی رفتار آہستہ ہو جاتی ہے ، لیکن ہمارے یہاں تو تین ٹائروں میں پنچر ہو چکا ہے ‘‘ ۔ اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری خرچ محض صحت کا خیال رکھنے یا دیگر کچھ خصوصیات کے لئے ہے ۔