3 لگاتار سنچریاں، بیئراسٹو پہلے انگلش کرکٹر بن گئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2018

جونی بیئر اسٹو نے مسلسل تین ون ڈے سنچریاں جڑنے کا یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ میچز میں 54 بالز پر سنچری مکمل کرکے حاصل کیا، وہ اس سے قبل اپنی آخری سیریز کے آخری دو میچز میں بھی سنچریاں جڑ چکے تھے۔

اس فہرست میں پاکستان کے تین کھلاڑی ظہیر عباس، سعید انور اور بابر اعظم موجود ہیں۔ سب سے زیادہ مسلسل 4 سنچریاں جڑنے کا اعزاز کمار سنگاکارا کو حاصل ہے۔ ہرشل گبز، ابراہم ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کک اور روس ٹیلر بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔