دہلی

آربی آئی کی طرف سے عائد کی گئی پابندی پر روک سے سپریم کورٹ کا انکار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-July-2018

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے کرپٹوکرنسی پر ریزروبینک آف انڈیا کی طرف سے عائد کی گئی پابندی پر روک لگانے سے منگل کے روز انکار کردیا۔

عدالت نے حالانکہ وزارت خزانہ ،وزارت قانون وانصاف ،اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت اورآربی آئی کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ داخل کرنے کو کہاہے ۔

چیف جسٹس دیپک مشراکی صدارت والی ڈویژن بنچ نے سماعت کے دوران یہ نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے اس قبل کرپٹوکرنسی سے متعلق سبھی معاملوں کو ایک ساتھ کرتے ہوئے 20جولائی کو حکم جاری کرنے اشارے دئے تھے ،لیکن انٹرنٹ اور موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا (آئی اے ایم اے آئی )کی درخواست پر تاریخ میں تبدیلی کی گئی تھی ۔آئی اے ایم اے آئی کا کہنا تھا کہ آربی آئی کا حکم 5جولائی سے موثر گا،ایسی صورت میں سماعت پہلے کی جانی چاہئے ۔

About the author

Taasir Newspaper