دنیا بھر سے

افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعدادمیں اضافہ کا فیصلہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

لندن : افغانستان کی غیر مستحکم سیکورٹی پوزیشن میں مدد کے لئے وہاں فوجیوں، فوجی رسد اور فوجی ساز وسامان میں اضافہ کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اصرار پر برطانوی حکومت اپنے فوجیوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

وزیر اعظم ٹریسا مئے نے اس سلسلہ میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ افغانستان میں 400 مزید فوجی اور بھیجے گا اور افغانستان کی فوج کی مدد کے لئے ان فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 1100 تک ہو جائے گی۔

یہ اضافی فوجی ناٹو کی قیادت مشن میں حصہ لیں گے اور افغانی فوجیوں کو تربیت دیں گے۔ان کی تعیناتی کابل میں ہی ہوگی اور جنگی مہمات میں انہیں شامل نہیں کیا جائے گا۔

مسٹر ٹرمپ نے برطانیہ اور ناٹو کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں مزید فوجی اور فوجی سازو سامان بھیجیں۔

About the author

Taasir Newspaper