کھیل

انوشکا کے ‘وراٹ’ انگلینڈ میں 6 دنوں کے بعد دیں گے بڑی خوشخبری؟

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

انگلینڈ میں ٹی -20 سیریز پر قبضہ جمانے کے بعد اب وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی کے سامنے  ونڈے سیریز جیتنے کا چیلنج ہے۔ ٹیم انڈیا جمعرات کو 3 میچوں کی ونڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلنے اترے گی۔ یہ مقابلہ ناٹنگھم میں ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

ونڈے سیریز جیتنا ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا ہدف تو ہوگا ہی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کی نظر نمبر ایک ٹیم بننے پر بھی ہوگی۔ آپ کو بتادیں کہ اگر ٹیم انڈیا  انگلینڈ کو 0- 3 سے شکست دے دیتی ہے تو وہ دوسرے نمبر سے ٹاپ پر پہنچ جائے گی۔ ٹیم انڈیا انگلینڈ کو نمبر ون پوزیشن سے بےدخل کرکے خود نمبر ون پر قابض ہو جائے گی۔

ہندوستانی کرکٹ مداح کو وراٹ کوہلی سے امیدیں ہوں گی کہ وہ ناٹنگھم کے بعد لندن اور لیڈس میں بھی ونڈے میچ جیتیں اور نمبر ون رینکنگ کی خوشخبری دیں۔  ویسے انگلینڈ کی ٹیم کو ونڈے سیریز میں شکست  دینا اتنا بھی آسان نہیں ہوگا۔

ایان مورگن کی ٹیم ونڈے فارمیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔ حال ہی میں اس ٹیم نے آسٹریلیا کو ونڈے سیریز میں 0- 5 سے شکست دی تھی۔

اس کے علاوہ ونڈے فارمیٹ میں ٹیم انڈیا زبردست فارم میں ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ 6 ونڈے سیریز اپنے نام کی ہیں۔ حال ہی میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو اسی کی سرزمین پر 1 – 5 سے زبردست شکست دی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper