ہندستان ہندوستان

بھیانک سڑک حادثہ: قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس پر ٹرک – بولیرو کی ٹکر ،7 افراد ہلاک

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

اترپردیش کے ضلع قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح ایک  سڑک حادثے میں بولیرو سوار ایک بچہ اور تین خواتین سمیت سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’تروا‘ علاقے میں آگرہ سے لکھنؤ کی طرف آ رہی بولیرو آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ون پروا گاؤں کے پاس صبح تقریبا چار بجے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی. حادثے میں سات لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چار زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک بچہ، تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ الور (راجستھان) کے رہنے والے ہیں۔ زخمیوں کو تروا میڈیکل کالج میں داخل کرادیا گیا ہے جس میں تین کی حالت نازک ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس کا ڈرائیور فرار ہو گیا. پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar