ریاست

بیتول میں خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2018

بیتول : مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں چار لوگوں نے ایک خاتون کو ایک چلتی پک اپ گاڑی سے اغوا کرنے اور اس کے بعد اس کو جنگل میں لے جاکر اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاتون (40) بیوہ ہے اور بیتول ضلع ہیڈکوارٹر پر لوگوں کے گھروں میں کام کرنے کے بعد دیر شام اپنے گاؤں لوٹ رہی تھی۔اسی دوران چار نامعلوم افراد نے اس واردات کو انجام دیا۔

کوتوالی پولیس نے خاتون کے حوالے سے بتایا کہ وہ بیتول میں کچھ گھروں میں کام کرتی ہے. ہفتے کی شام کام نمٹا کر ایک پک گاڑی میں بیٹھ کر اپنے گاؤں سوناگھاٹي جا رہی تھی۔ اسی وقت دو موٹر سائیکلوں سے چار بدمعاش آئے اور پک اپ ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کر کےاسے زبردستی جنگل میں لے گئے۔یہاں چاروں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے۔ ہوش آنے پر وہ کسی طرح بیتول پہنچی اور کل دوپہر پولیس میں شکایت کی۔کوتوالی پولیس نے اتوار کی رات ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper