ہندستان ہندوستان

جمعیت علماء ہند کی جانب سے میرٹھ میں خواتین عازمین حج کیلئے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

میرٹھ : جمعیت علماء ہند میرٹھ کی جانب سے میرٹھ میں خواتین عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ خصوصی تربیتی سیشن کے لئے خاص طور پر ارکان حج اور سفر حج کے دوران برتی جانے والی احتیاط کی مکمّل معلومات رکھنے والی عالمہ کو مدعو کیا گیا تھا ، جنہوں نے ارکان حج کے علاوہ خواتین کو دیگر اہم معلومات بھی فراہم کرائیں ۔

خیال رہے کہ سفر حج سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مختلف شہروں میں حج تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ، تاہم خواتین کے لئے الگ سے کسی کیمپ کا اہتمام نہیں کیا جاتا ہے ۔ مرد وںکے ساتھ منعقد ہونے والے ان کیمپوں میں کئی مرتبہ خواتین اپنے سوالات کا جواب حاصل کرنے سے قاصر رہ جاتی ہیں ۔

ایسے میں مختلف سماجی اور ملی تنظیموں کی جانب سے کئی شہروں میں علاحدہ سے خواتین عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ، جس میں معلمہ ارکان حج کی معلومات کے علاوہ خواتین کے سوالات سے متعلق اہم جانکاریاں بھی فراہم کراتی ہیں ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar