ہندستان ہندوستان

جموں کشمیر: کپواڑہ انکاؤنٹر میں ایک ملیٹنٹ ہلاک، ہتھیاراور گولہ بارود بر آمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2018

جموں وکشمیر کے کپواڑہ  میں ہندوستانی فوج اور ملیٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں ایک ملیٹنٹ ہلاک ہو گیا۔ ملیٹنٹ کی لاش کے علاوہ ہندستانی فوج نے ہتھیار اور گولہ  بارود بھی بر آمد کئے ہیں۔

بتا دیں کہ بدھ کو ہی جموں ۔ کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور ملٹینٹوں کے درمیان انکاؤنٹر میں پیرا کمانڈو کا ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ ا س انکاؤنٹر میں ایک دیگر جوان شدید طور پر زخمی ہوا۔ جوان کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

بدھ کو سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا تھا اور تلاشی مہم تیز کر دی تھی ۔ ایسے میں جمعرات کو سکیورٹی فورسز کو کامیابی حاصل ہوئی۔

About the author

Taasir Newspaper