فن فنکار

جواں ہے محبت ‘ 1946 کے گانے کے ری میک پر ایشوریہ رائے کی ادائیں دیکھیں آپ نے؟’

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2018

ایشوریہ رائے ،انل کپور اور راج کمار راؤ کی فلم ‘فنے خاں ‘ کا ایک راکنگ نمبر رلیز کر دیا گیاہے ۔ ‘جواں  ہے محبت ‘ نام سے آیا یہ گانا سال 1946 میں آئی فلم ‘انمول گھڑی ‘  کے گانے کا ری میک ہے ۔اس نئے ورژن میں ایشوریہ رائے کو راک اسٹرا کی طرح دکھایا گیا ہے “اے دل ہے مشکل ” میں اپنے انداز سے لوگوں کو دیوانہ بنانے کے بعد ایشوریہ اس گانے سے سرخیاں بٹورنے آ گئی ہیں۔

خوبصورت نیلی آنکھوں والی اس حسینہ کے اسٹائلش پرفارمینس کی ایک جھلک فلم ٹریلر میں بھی دکھائی گئی تھی۔نوشاد اس ایور گرین گانے کے نئے بول ارشاد کامل نے لکھے ہیں۔وہیں اسے نئے انداز میں پروسا ہے سنیدھی چوہان نے ۔ایشوریہ کی زبردست پرفارمنس کی بات کریں تو اسے اسٹار کوریو گرافر فرینک گیٹسن جونیئر نے کوریو گرافر کیا ہے ۔فرینک بیونس ،ریضانہ ،جینیفر لوپیز جیسے پاپ اسٹارس کو کوریوگرافر کر چکے ہیں ۔انہوں نے ‘فنے خاں’ کے دو گانے کوریو گراف کئے ہیں۔

یہ فلم 3 اگست کو رلیز ہونی ہے اس میوزیکل کامیڈی فلم میں انل کپور ایک ایسے والد کے کردار میں ہیں جو اپنی بیٹی کے بڑا سنگر بننے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper